’مجھے وزیراعظم کا اعزازی ایڈوائزر بنایا جائے‘ن لیگی کارکن عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک محمد اشرف)وزیراعظم کا اعزازی ایڈوائزربننے کا خواہشمند شہری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا،عدالت نےدرخواست قابل سماعت ہونے بارےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے لاہورکے راناعبدالوکیل جوئیہ کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوا،درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا۔
ضرور پڑھیں :پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوگیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزارمسلم لیگ ن کا متحرک ،محنتی کارکن ہے، مسلم لیگ ن کے مختلف تنظیمی عہدوں پر بھی رہ چکا ہوں ، پارٹی فنڈنگ کرتا رہا ہوں ،صوبائی اسمبلی کا امیدوار بھی رہ چکا ہوں ، پوری زندگی مسلم لیگ ن کی قیادت کی وفاداری میں گزار دی ، عدالت درخواست وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری کو بھجوانے کا حکم دے۔