این اے 193 میں ضمنی الیکشن: ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Jan 19, 2023 | 11:28:AM
پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا۔ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

عمار لغاری اعلی تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔ عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔