(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ ،وزیر اعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا ۔
معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ،نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ،وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی ،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ،وفاقی وزراء 34،وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
ضرور پڑھیں : درآمدات کو محدود رکھنے کی حکومتی پالیسی کے نتائج آنا شروع
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دور میں فہد ہارون فوکل پرسن رہے، فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا، خدمات سر انجام دے رہے تھے۔انہوں نے عمران خان کے دور میں ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔