پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس گر پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس سے جنوبی افریقا کی ایس اے 20 لیگ میں چوکا روکتا فیلڈر ٹکرا گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔
زینب عباس دنیا بھر میں مقبول ہیں جن کی شخصیت سے ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی افراد بھی متاثر ہیں، حال ہی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر مداحوں کا دل جیتنے والی زینب ان دنوں جنوبی افریقا میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
سپر اسپورٹس کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹر نے جیسے ہی بلا گھمایا تو گیند ہوا میں اڑتی ہوئی باؤنڈری لائن کی جانب بڑھنے لگی، باؤنڈری پر کھڑی ایونٹ کور کرتی زینب نے کہا کہ 'گیند سیدھا ہماری جانب آرہی ہے'۔
I’ve survived, but now I know how it feels! ???? get that ice pack out .. https://t.co/k5ULfsOPdd
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) January 18, 2023
یہ الفاظ ابھی ان کے منہ میں ہی تھے کہ چوکا روکنے کے لیے آتا فیلڈر ان سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔ گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے زینب سے ساتھی پریزینٹر نے خیریت دریافت کی تاہم انہوں نے سنبھل کر مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
Good afternoon from Cape Town, a stunning backdrop, looking forward to working with the fabulous @SuperSportTV team & hosting the @SA20_League - Newlands ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/elHAWol5a2
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) January 10, 2023
بعدازاں زینب نے سپر اسپورٹس کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بچ تو گئی ہوں لیکن میں ہی جانتی ہوں کہ یہ کیسا احساس ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ 10 جنوری کو زینب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے ہونے والی لیگ کے ابتدائی سیزن کی میزبانی کریں گی۔