(امانت گشکوری) نئے اٹارنی جنرل پاکستان کی تعیناتی کا معاملہ ،منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل بننے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کیوجہ سے عہدہ لینے سے معذرت کی،وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا۔صدر مملکت کی منظوری کے باوجود منصور عثمان اعوان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا ۔
ضرور پڑھیں :وزیر اعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا
اشتر اوصاف کے استعفی کے بعد صدر مملکت نے 24 دسمبر کو منصور عثمان کے نام کی سمری منظور کی تھی ،سپریم کورٹ نے بھی نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی سے متعلق وزارت قانون سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔