(24 نیوز)پیپلز پارٹی کا وفد جماعت اسلامی کے مرکز پہنچ گیا ، سعید غنی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے،سعید غنی نے کراچی میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر جماعت اسلامی کو مبارکباد دی ۔
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کراچی کے لوگوں نے بُری طرح مسترد کیا ہے، الیکشن کمیشن نے 23 تاریخ فکس کردی ہے، 6 حلقوں سے متعلق جماعت اسلامی کے خدشات دور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک حلقے کی جب دوبارہ گنتی ہوئی تو خاتون آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو چیزیں ہورہی ہے، ہمیں جماعت اسلامی سے یہ امید نہیں کرتے، الیکشن کمیشن نے سماعت شروع کردی ہے، لہذا احتجاج کریں لیکن پرامن کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جہاں سے چیتی ہے وہ پی پی کے حلقے ہیں، جہاں جہاں اعتراض ہے، ہم بات چیت سے بہتر راستہ نکال سکتے ہیں، سڑکوں پر لڑنے سے حالات اور ماحول کشیدہ ہونگے، جماعت اسلامی سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔