محکمہ لائیو اسٹاک نے مقامی سطح پر لمپی ویکسین تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین اور ان کی ٹیم نے مقامی سطح پر لمپی ویکسین تیار کرلی۔
مقامی سطح پر اس ویکسین کی تیاری کے بعد پاکستان بھی ترکیہ، روس، اردن اور ساؤتھ افریقہ کے ساتھ لمپی ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
مقامی سطح پر بننے والی لمپی ویکسین ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین اور ان کی ٹیم نے تیار کی ہے، جن کے مطابق پاکستان میں لمپی ویکیسن کی تیاری پر 10 سے 15 روپے لاگت آئے گی۔
ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ترکیہ سے 4 ملین ڈوز لمپی ویکسین درآمد کی تھی اور فی خوراک پر ڈھائی سو روپے لاگت آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: انسدادپولیو مہم،لاہور جنرل ہسپتال نے اہم قدم اٹھالیا
ایسے مجموعی طور پر 3.9 ملین جانوروں کو لمپی ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ سندھ میں 9 ملین گائے موجود ہیں۔
ڈاکٹر نذیر حسین نے بتایا کہ اس وقت ترکیہ، روس، اردن اور ساؤتھ افریقہ لمپی ویکسین تیار کر رہے ہیں اور اب پاکستان بھی ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے، محکمہ لائیواسٹاک سندھ کی تیارکردہ کم قیمت لمپی ویکسین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔