(24 نیوز)محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 21 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لے گا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے،بارش کا سلسلہ 21 جنوری سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال، سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلودر ہے گا۔ کوہستان، چترال، دیر، دروش،سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بونیر ،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے,شدت 5.8 ریکارڈ
بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، سبی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
ملکہ کوہسار مری کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،سردی کے باعث سیاح ہوٹلوں کے کمروں تک محدود ،مری کادرجہ حرارت کم سے کم 1 اور زیادہ سے زیادہ 4 ریکارڈ کیا گیا ہے ،مری اور بالائی علاقوں میں برفباری تین دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی ، مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے ،بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سستا ہو گیا