عمران خان کے 35 حلقوں سے الیکشن لڑنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کابڑا بیان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا لندن میں نواز شریف سے ملاقات آمد پر کہنا تھا کہ عمران خان 35 حلقوں سے لڑیں یا 70 سے اس مرتبہ اس کا پٹہ کھول دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ حسین نواز کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تنظیمی معاملات اور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے رہنمائی لیں گے، عمران خان کے 35 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھ اکہ وہ 35سے لڑیں یا 70 حلقوں سے اس مرتبہ اس کا پٹہ کھول دیں گے، زیادہ امکان ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں نہیں جائے گی، 2مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہم انشاللہ اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔