بنک لاکر سے گم ہونیوالی اشیاء کے معاوضے کے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ بنک لاکر سے گم ہونیوالی اشیاء کے معاوضے کے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق لاکر سے اشیاء کے گم ہونے پر بینک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے،عدالت نے نجی بینک کی صدر پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا،جسٹس چوہدری محمد اقبال کا 7 صفحات کا جاری کیا گیا فیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا گیا۔
فیصلے کےمتن کے مطابق ڈاکٹر فریدہ کی لاکر سے 16 تولہ سونا غائب ہونے پر درخواست بینک نے مسترد کی تھی ،وفاقی محتسب سے درخواست مسترد ہونے پر فریدہ نے صدر پاکستان کو درخواست دی ، صدر کی جانب سے درخواست منظور ہونے پر بینک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،بینک اور صارف کا رشتہ اعتبار پر منحصر ہوتا ہے،بینک نے صارف کے ازالے کی بجائے اسکی درخواست مسترد کر دی۔
بینک کا یہ طرز عمل بالکل بھی قابل تعریف نہیں،بینک اگر گمشدہ اشیا کا ازالہ نہ کریں تو بنکنک سسٹم کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔