(24نیوز)لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے، عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سال کی پہلی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے، حکومت پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے ،والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے ۔
دوسری جانب لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار، پولیو وائرس کی شہر کے سیوریج میں موجودگی کی تصدیق،2 جنوری کو گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن سے کئے گئے سیوریج کے نمونے میں وائرس پایا گیا،سال 2023 میں پولیو کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت آگیا ۔