کراچی میں فائر بریگیڈ کا ادارہ تباہی کے دہانے پر، انکوائری کا فیصلہ

Jan 19, 2023 | 18:56:PM
کراچی میں فائر بریگیڈ کا ادارہ تباہی کے دہانے پر، انکوائری کا فیصلہ
کیپشن: فائر بریگیڈ کی گاڑیاں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں فائر بریگیڈ کا ادارہ تباہی کے دہانے پر،ایڈمنسٹریٹر اور ایم سی نے فائربریگیڈ کے ادارے میں  بے ضابطگیوں کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  فائر اسٹیشن پر موجودڈرائیور سمیت بیشتر عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہاہے،2 گریڈ سے لے کر 17 گریڈ تک کے متعدد افسران کو پہلے ہی اینٹی کرپشن میں طلب ہیں،17 گریڈ کے ہمایوں خان تین عہدوں پر فائز ہیں،12 گریڈ پر ترقی پانے والے رحیم بیگ نےبھی اینٹی کرپشن کا سامنا کیا۔
جالی ڈگریوں پر نوکری حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایڈمنسٹریٹر اور ایم سی کی جانب سے انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی،
افسروں کی جانب سے فائراسٹیشنز پر متعدد کوارٹرز کرائے پر چڑھائے گئے ہیں۔