نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ ، سپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Jan 19, 2023 | 19:21:PM

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے دئیے گئے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام دیا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کا نام شامل ہیں۔
سپیکر سبطین خان کاکہناتھا کہ پارلیمانی کمیٹی کل تین بجے چاروں ناموں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی ،عدم اتفاق کی صورت کل رات دس بجکر دس منٹ پر معاملہ الیکشن کمیشن بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی

مزیدخبریں