ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

Jan 19, 2023 | 21:06:PM
ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج
کیپشن: دفتر خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ، پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی تھی ، ایرانی سرحد سے فائرنگ میں چار سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے تھے، سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کو گزشتہ روز کے واقعے پر ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور دہشتگردی کے واقعہ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایااور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کو کہا گیا کہ ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان کی جانب سے امید کی گئی کہ ایران ایسے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ ، سپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا