برطانوی شہزادی ”کیٹ “کے ساڑھے 3لاکھ روپے کے سوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے 

Jan 19, 2023 | 21:31:PM

(24نیوز )برطانوی شہزادی کیتھرین اپنی خوبصورتی اور نرم دل و نرم مزاج کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور اب پھر سے اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔
’’ ڈیلی میل ‘‘کے مطابق پرنسز آف ویلز نے آج شام معذور افرا دکی رگبی ٹیم سے ہیمپٹن کورٹ پیلس میں ملاقات کی ہے ،  جس میں انہوں نے میرون رنگ کا نہایت نفیس  پینٹ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا، جس میں وہ نہایت خوبصورت اور بارعب نظر آ رہی تھیں ، خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی شہزادی کے اس ڈریس کی قیمت 1200 پاونڈز ہیں جو کہ پاکستان تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے بنتے ہیں۔

برطانوی شہزادی کیٹ فلاحی کاموں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں نظرآتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب ”اسپیر “ میں نامناسب الزامات اور طالبان کے قتل جیسے بیانات کے باوجود وہ فلاحی کاموں میں مصروف ہیں ، گزشتہ روز بھی وہ ایک نرسری سکول پہنچیں جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، نرسری آمد کے موقع پر انہوں نے اساتذہ کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کے ساتھ بچوں کی تربیت کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔


برطانوی خبر رساں ادارے ”ڈیلی میل “کے مطابق آج بھی ویلز کی شہزادی نے معذور افراد کی رگبی ٹیم سے ملاقات کی ان کا حوصلہ بڑھایا ، رپورٹ کے مطابق انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کے گھر والوں کو آپ پر فخر ہے ، واضح رہے کہ لندن کی معذور افراد کی رگبی ٹیم نے 2008 کے بعد پہلی بار رگبی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزیدخبریں