وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش، بھارت کا جواب بھی آگیا

Jan 19, 2023 | 21:55:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر جیسے تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کا جواب بھی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیش کش پر کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمسایوںجیسے نارمل تعلقات چاہتے ہیں لیکن ایسے تعلقات کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول ضروری ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے کشمیر جیسے تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کےلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کرنے کی پیشکش کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی

مزیدخبریں