سیاحت کیلئےدنیا کا سب سے بہترین شہر کونسا؟

Jan 19, 2023 | 22:01:PM
سیاحت
کیپشن: سیاحت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی سیاحت کیلئے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار، بالی کا دوسراجبکہ لندن کا تیسرا نمبر ہے۔

سیاحت کیلئے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر کی جانب سے سیاحت کے لیے دنیا کے 10بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آگیا ہے، دبئی کو سیاحت کیلئے سب سے بہترین شہر قرار دے دیا گیا جبکہ اس فہرست میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا دوسرا ، لندن کا تیسرا ، روم کا چوتھا ، پیرس کا پانچواں ، جزیری کریٹ چھٹے ، کانکون ساتویں ، مراکش آٹھویں ، ڈومینیکن ریپبلک نویں اور استنبول بالترتیب ابتدائی10شہروں میں شامل ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

فہرست کے لیے سیاحوں کی جانب سے رہائش، ریسٹورنٹس اور وہاں کی سرگرمیوں کو دی جانے والی ریٹنگز کو بھی مدنظر رکھا گیا،ترکیہ کے مشہور شہر استنبول کے حصے میں 10واں نمبر آیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا