بشری انصاری اپنے جعلی اکاونٹ سے عمران خان کو تھریٹ کیے جانے پر ایف آئی اے پہنچ گئیں

Jan 19, 2023 | 23:19:PM

(24نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ  بشریٰ انصاری اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کیخلاف ایف آئی اے  سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ بشریٰ انصاری  اپنے نام سے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ سے  پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کو تھرٹ ملنے پر  ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پہنچ گئی

ہیں،انہوں نے 2 روز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، اداکارہ بشریٰ انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹوئٹ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس حدیقہ کیانی سمیت دیگر نامور  ستاروں کو بھی جعلی اکاونٹس کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزیدخبریں