(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہیں،دہشت گردوں سے دشمن جیسا سلوک کرنا ہوگا۔
خیبر کے علاقے تخت بیگ چیک پوسٹ پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ریاست اور قانون کی رٹ بحال کرنے کیلئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا، شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔