چوتھے میچ کے لئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان ،اعظم خان ڈراپ صاحبزادہ فرحان ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرائسٹ چرچ میں آج ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا، گیارہ کھلاڑیوں میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان صائم ایوب، بابراعظم اور فخر زمان کے نام شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔
ضرورپڑھیں:دورہ بنگلہ دیش کےلئے 15 رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں دن گیارہ بجے کھیلا جائے گا، میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ گزشتہ روز فروخت ہوئیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے۔