بارش اور پہاڑوں پر برفباری،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پل پل بدلتا موسم، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گوادر، قلات، بارکھان، کیچ،واشک، نوشکی، پنجگور اورخاران میں بارش جبکہ چاغی، کوئٹہ،چمن، پشین اور زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بہاولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کارپوریشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پلے کارڈ اور بینرز اتار دیئے
بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی،خیر پور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
لاہور شہر میں خشک سردی اور دھند کا راج ہے ،دھند سے لاہور کا منظر دھندلا گیا،حد نگاہ میں کمی،خشک سردی کا زور نہ ٹوٹنے سے موسمی امراض بے قابو ہو گئے، ماہرین نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی تلقین بھی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےشہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچوں نمبر پر آگیا شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 186 ریکارڈ کی گئی ہے،فیز 8 ڈی ایچ اے 334،ایچی سن کالج میں آلودگی کی شرح 179ریکارڈ شاہراہ قائداعظم 213 اور فداحسین روڈ پر آلودگی کی شرح 183ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے غزہ پر حملے تیز ،مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے،نیتن یاہو ہٹ دھرمی پرقائم