(میاں اشفاق )کراچی میں کارپوریشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پلے کارڈ اور بینرز اتار دیئے، بینرز اتارے جانے والی جماعتوں میں جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی بھی شامل ہے ۔
سیاسی جماعتوں کے بینرز اور پلے کارڈ اتارنے پر جماعت اسلامی نےاحتجاج کیا، پولیس نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی مقامی قیادت سمیت 30 افراد کو گرفتار کر لیا، تھانہ رنگ پورہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کو تھانے بلوا کر گرفتار کیا گیا۔
کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد رنگپورہ تھانہ کے باہر پہنچ گئی احتجاج جاری ہے۔
سیالکوٹ پولیس اور لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف شدید احتجاج کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ ڈی ایس پی سٹی اور پولیس کہ بھاری نفری تھانہ رنگپورہ پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:ایران خطے میں پراکسی وار کو ہوا دینے میں ملوث؟پاکستان نے ٹھیک کیا؟