(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آئیں۔اس فوٹوشوٹ کیلئے مہوش حیات نے دو مختلف لُکس اپنائے۔
ایک لُک میں وہ سیاہ شرٹ کے ساتھ لیدر جیکٹ پہنے نظر آئیں جبکہ دوسرے لُک میں مہوش حیات نے باتھ روب نما لباس زین تن کیا ہے۔
اداکارہ کو لباس کے غلط انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین نے کھری کھری سنا دیں۔ مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک نے لکھا کہ ' ہم پاکستانی ہیں اور اس سے پہلے ایک مسلمان کیا اس قسم کے ملبوسات پہننا آپ کو زیب دیتا ہے ؟'
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ' کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے'۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ' لباس پہننے سے قبل دیکھ تو لیتیں کیا پہن رہی ہیں'۔
واضح رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔