پاک ایران کشیدگی ، دونوں ممالک میں تناؤ کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤکی صورتحال کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی۔
پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کو جواب دیا کہ آپ کےجذبات کا جواب دیتا ہوں پیارےبھائی رسول موسوی۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ایرانی سفارتکار سے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے، دہشتگردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
ضرور پڑھیں:اسرائیل کے غزہ پر حملے تیز ،مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے،نیتن یاہو ہٹ دھرمی پرقائم
ایرانی سفارتکار نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشتگردوں کو ہوگا، آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔
یاد رہے ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیستان میں مزائیل فائر کیا تھا جس کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی حملے کی امریکا نے مذمت کی ہے،چین اور روس نے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔