انتخابی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی، لیگی امیدوار سمیت دیگر پر جرمانے عائد

Jan 19, 2024 | 17:33:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن  کی مانیٹرنگ ٹیمیں  متحرک, لیگی امیدوار نور محمد دمڑ سمیت دیگر امیدواروں پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد ہو گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ  ٹیموں نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں اہم شاہراہوں پر سے ممنوعہ تشہیر ی  مواد ہٹانے کی کاروائی میں مزید تیزی  کر دی، مختلف شہروں میں  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز  نے  امیدواروں کو ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر  نوٹس  جاری کیے، ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ افسران کی مختلف ضلعوں میں انتخابی امیدواروں کے ساتھ میٹنگز   بھی منعقد کیں جن میں امیدواروں کو واضح  طور پر  بتایا گیا کہ  کسی بھی خلاف ورزی  کی صورت میں  فوری کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈگریوں پر سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زیارت، بلوچستان نجیب اللہ  کاکڑ نے انتخابی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)  کے صوبائی  اسمبلی  (PB-07)کے امیدوار  نور محمد دمڑ پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

خیبر پختونخواہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کرنے پر ڈسٹرکٹ  مانیٹرنگ آفیسر مردان نے صوبائی  اسمبلی (PK-58)کے امیدوار  ذولفقار  خان پر 25 ہزار روپے ،(PK-54) مردان کے امیدوار گوہر علی شاہ عوامی نیشنل پارٹی (ANP) پر 10 ہزار روپے اور (PK-61) مردان کے امیدوار جمشید خان (پی ایم ایل این)پر 10 ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے  متعلقہ امیدوار کو 20 ہزار روپے جرمانہ  عائد کیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلا ق پر  عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں