پیاز عوام کی پہنچ سے دور، اسلام آباد میں قیمت 320 روپے فی کلو ہو گئی

Jan 19, 2024 | 19:05:PM
پیاز عوام کی پہنچ سے دور، اسلام آباد میں قیمت 320 روپے فی کلو ہو گئی
کیپشن: پیاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کی حکومت کی کوششیں کار آمد نہ ہو سکیں، چینی کی قیمت میں کمی ہو ئی تو دیگر اشیا مہنگی ہو گئیں،پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبورہیں،وفاقی دارالحکومت میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک ہوگئی ،راولپنڈی 310 اورسیالکوٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت270 روپے تک ہے ،پشاور 280 روپے اورخضدار میں پیاز کی فی کلو قیمت 250 روپے تک ہوگئی ۔
دستاویز کے مطابق کراچی،لاہور اورگوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور میں پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی،کوئٹہ،سکھر اورلاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد اور بنوں میں پیاز 200 روپے تک فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک جیسے نشانات دینے کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو کہیں کا نہ چھوڑا