(طیب سیف) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بعد پاک ایران کشیدگی کی برف پگھلنے لگی۔
اس حوالے سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ایران برادر اسلامی ملک پاکستان کی حدود اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے، دہشتگردی جیسے مسائل اور ان میں دلچسپی دونوں ممالک کیلئے مشترکہ ہیں‘۔
ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’دونوں ممالک منفرد طور پر خطے میں اپنے غیرمطابقت پذیر مفادات کے ذریعے سیکیورٹی، معیشیت اور معاشرتی بحالی کو فروغ دے سکتے ہیں‘۔