ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کی تباہ کن باؤلنگ،ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

Jan 19, 2025 | 09:29:AM
ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کی تباہ کن باؤلنگ،ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شکیل سلطان)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

ملتان کرکٹ  سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ساجد خان ویسٹ انڈیز کےلئے پھر ڈارؤنا خواب بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

مزید پڑھیں:بابراعظم کی سپنر ساجد خان کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں  سکورر سعود شکیل اپنے انفرادی  سکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

 نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ میں 9 وکٹیں حاصل کر نے پر ساجد خان کو مین آف دی میچ  قرار دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دونو ں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔