شدید دھندکے باعث فلائٹ آپریشن متاثر،پروازوں کارخ تبدیل

بیرون ملک سے آنےوالی 4پروازوں کو شدیددھندکے باعث لاہورائیرپورٹ پرلینڈنگ کی اجازت نہ ملی 

Jan 19, 2025 | 10:40:AM

(سعیداحمدسعید)لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوااورکئی پروازوں کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا۔

لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائیرہورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑا گیا۔

ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف  موڑدیا گیا،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اوررخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا،جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنارہااورطیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، بس دعا کریں: خورشید شاہ

جدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامناکرناپڑا۔

مزیدخبریں