سندھ کے تھانوں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ

آئی جی سندھ نے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا

Jan 19, 2025 | 11:47:AM

(اسامہ ملک)آئی جی سندھ کاکراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تھانوں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ،ہر تھانے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

 آئی جی سندھ کی صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے دو دن کے اندر رپوٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

تھانے کے مرکزی گیٹ کے ساتھ ایس ایچ او، ہیڈ محرر، ڈیوٹی افسر کے کمروں ، تھانے کے احاطے اور لاک اپ میں بھی کیمرے نصب کیئے جائیں۔

مزید پڑھیں:کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی، اندھڑ گینگ کا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

آئی جی سندھ  نے  تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال کروا کر دو دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں