بھارت، پیراگلائیڈنگ حادثے میں خاتون سیاح اور نیپالی انسٹرکٹر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ پیش آنے سے خاتون سیاح اور ان کی نیپالی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی گوا میں پیراگلائیڈنگ کرتے وقت کھائی میں گرنے سے 27 سالہ خاتون سیاح شیوانی دوبلے اور ان کی انسٹرکٹر 26 سالہ سومل نیپالی ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا تھا، جب پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے خاتون سیاح اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ کھائی میں جاگری تھیں۔
مزید پڑھیں:نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا
پولیس نے بتایا کہ پونے کی رہائشی شیوانی دوبلے نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایڈونچر سپورٹس کمپنی کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا پیراگلائیڈ پہاڑ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد کھائی میں جاگرا، جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی،کمپنی کے مالک شیکھر رائے زادہ کے خلاف مندریم پولیس اسٹیشن میں انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے