ملتان ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز ساجد خان کے نام

Jan 19, 2025 | 12:29:PM
ملتان ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز ساجد خان کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے دن کاکھیل جاری ہے، قومی سپن باؤلر ساجد خان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ہونے کا امکان ہے،پاکستان کے 251رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے اب تک 54 پر 5 آؤٹ ہیں جس میں 4 وکٹیں ساجد خان کی ہیں اس کے ساتھ ہی ساجد  نے گیارہویں ٹیسٹ میں 50وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔