نورا فتیحی نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا
ویڈیومیں ناگن بن کر رقص بھی کیا،یہ میرا ڈریم پروجیکٹ رہا ہے،نورافتیحی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے اپنے لکھے اور گائے ہوئے گانے’’اسنیک‘‘ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ۔
نورا فتیحی نے امریکی مین اسٹریم میوزک انڈسٹری میں معروف سنگر جیسن ڈیرولو کے ساتھ قدم رکھا ہے،یہ گانا 16 جنوری کو ریلیزکیاگیااوریوٹیوب پر 21 ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکا ہے، اس گانے کی ویڈیو میں نورا فتیحی نے ناگن بن کر رقص کیاہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
گانے کو مراکش کے ہداہت کارعبدالرافیہ ال عبدوئی نے ڈائریکٹ کیاہے جبکہ کوریو گرافر بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیت دیو ہیں، گانا مراکش کے دلکش مناظر کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے ۔
نورا فتیحی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ’’اسنیک" میرا ڈریم پروجیکٹ رہا ہے اور آخرکار میں اس گانے کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں، جیسن ڈیرولو کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔‘‘
گانا ’’اسنیک‘‘ نورافتیحی کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اداکار اور رقاصہ ہونے کے بعد ایک گلوکارہ کی حیثیت سے بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں اپنی پہچان بنارہی ہیں۔