ملتان ٹیسٹ میں فتح ، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کو مبارکباد

Jan 19, 2025 | 16:31:PM

(شکیل سلطان، اویس کیانی، حافظ شہباز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے، وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد اور کرکٹ ٹیم و مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا،محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخرہے ، امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارک باددی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیل کر میچ جیتا ہےامید ہے ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔ 

دوسری طرف ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی مرضی کی وکٹ تیار کروائی ، ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے۔پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پچ بیٹنگ کیلئے مشکل تھی تاہم جیت جیت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابیاں سمیٹیں گے۔

مزیدخبریں