افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک

Jan 19, 2025 | 17:09:PM
افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کےعلاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہرقسم کی دراندازی روکنے کےلیے پرعزم ہیں، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عبوری افغان حکومت پاکستان کیخلاف خوارج کی دہشتگردی کیلئےاپنی سرزمین کا استعمال روکے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی  اور خوارج کی جانب سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے لیے اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 27 دہشتگرد مارے گئے تھی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں قیام امن اور خوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بوریا بستر لاکر سینکڑوں بےگھر افراد نے فرانسیسی تھیٹر پر قبضہ کرلیا