وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Jan 19, 2025 | 18:09:PM
وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ 
ذرائع کے مطابق منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی،رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ عبدالحمید بھٹہ جاپان،نجیب درانی گھانا ،زاہد حفیط چوہدری انڈونیشیا جبکہ معظم شاہ ساوتھ کوریا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ملک فاروق ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات ہوئے،سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ ،زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل اور واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے۔ 
علاوہ ازیں، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں فتح ، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کو مبارکباد