تیزہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش، برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jan 19, 2025 | 18:59:PM
تیزہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش، برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی/شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباداورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہےتاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کا تعلق کس ملک سے ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع        چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ درمیا نی سے تیز بارش اوربرفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران پشاور، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں ، کرک،ہنگو اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواوں کےساتھ ہلکی بارش کا امکان  ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال، گجرات ، میانوالی اور خوشاب میں ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع  ہے۔

بلوچستان کے اضلاع        کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی، ژوب اورموسیٰ خیل میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بارکھان، پنجگور، تر بت، جیوانی اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ مزید بارش کی توقع  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز میچ میں منفرد ریکارڈ قائم

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔تاہم صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں درمیا نی سے تیز بارش اوربرفباری کا امکان  ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت  لہہ منفی 09،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 04، استور، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ: آج( رات ) چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ  ہے۔

آج( رات ) اور کل کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی اماراتی پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقاتیں ،کیا سابق ٹینس سٹار کو نیا پیار مل گیا؟تہلکہ خیز خبر