دوسروں کو چور کہنے والا ملک کا سب سے بڑا سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوا،عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا ملک کا سب سے بڑا سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوا۔عمران نیازی نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ مارا۔وفاقی وزیر نے لاہور میں اپنے حلقے این اے 127 کا دورہ کیا اور اس دوران یوسی 240 میں گلیوں اور سیوریج کی تعمیر سمیت ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن میں جو ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا آج ان کو وفا کرنے حاضر ہوا ہو. انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو پتہ چل گیا ہے کہ گھڑی چور عمران نیازی نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ مارا. دوسروں کو چور کہنے والا ملک کا سب سے بڑا سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوا. عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والا اسرائیل سے فارن فنڈنگ لے کر ملک کے خلاف استعمال کرتا رہا. ایک سال کے دوران ہی دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے. پاکستان کے وہ دوست ممالک بھی اب ہماری مدد کررہے ہیں جنہیں عمران نیازی نے ناراض کردیا تھا. عمران نیازی ان کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتا تھا.
وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دن رات محنت کررہے ہیں. انہوں نےکہا کہ حکومت جلد گیس اور بجلی سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کرکے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنائیں گے.
یہ بھی پڑھیں:مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا بھی اہم کام ،شان مسعود کا بیٹرز کو بہتری کیلئے مشورہ