لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ

Jan 19, 2025 | 20:20:PM
 لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں جمع کی جانے والی لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سپریم کورٹ میں جمع لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ  کے مطابق سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427 مقدمات نمٹائے،2251 کیسز سال 2024 کے اختتام تک زیر التواء ہیں۔
دسمبر 2024 میں جبری گمشدگی کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے  جبکہ 44 کیسز نمٹائے گئے،دسمبر 2024 میں 2 لاشیں ملیں اور 23 افراد گھروں کو واپس پہنچے،5 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے،دسمبر میں کمیشن نے 10 کیسز جبری گمشدگی کے نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے۔

 واضح رہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کو 2011 سے 2024 تک 10,467 کیسز موصول ہوئے،اس عرصے میں 4,613 افراد گھروں کو واپس پہنچے، اور 686 افراد جیلوں میں پائے گئے۔
 یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے عدلیہ کو ذوالفقار بھٹو کے قتل کیلئے استعمال کیا گیا: جسٹس اطہر من اللہ