پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کی مشروط ضمانت پر رہائی

Jan 19, 2025 | 22:40:PM
پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کی مشروط ضمانت پر رہائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کے الزام میں تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کو  3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لئے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گلفام حسین کو شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم کا  6دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس، ریکارڈ قائم