پاکستان کا افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے درپردہ حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ 

Jul 19, 2021 | 00:43:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے درپردہ حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، سفیر کی واپسی اور قومی معاملات پررات گئے بنی گالہ میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں ملکی سکیورٹی و سلامتی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرا، سکیورٹی سے متعلق حکام نے شرکت کی،اجلاس میں تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی افغان سفیر کی واپسی کے اعلان کا جائزہ لیاگیا، اس کے علاوہ سفیر کی واپسی بارے پاکستانی دفتر خارجہ کے موقف سمیت تمام اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزیراعظم کو افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوااورتحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیاگیا ،تحقیقات میں فوٹیج ،موبائل ڈیٹا اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بارڈرکی صورتحال اورداخلی سکیورٹی سمیت اہم فیصلے کئے گئے،پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے درپردہ حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ کیاہے۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آبادمحفوظ ترین دارالحکومت ہے، ڈپلومیٹس کی سکیورٹی تسلی بخش ہے ، سکیورٹی کو مزید سخت کرنے بارے بھی آگاہ کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  اچانک افغان سفیر کی طلبی پر تشویش ہے،جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرناچاہئے، شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں