عثمان مرزا کیس کے بعد ایک اور انسانیت سوز واقعہ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،نیلور کے علاقے میں نوجوان پر زیادتی اورتشدد کیا گیاجس کی ویڈیو وائرل کردی گئی۔
دارلحکومت اسلام آباد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، رورل زون میں عثمان مرزا طرز کا لڑکے سےزیادتی کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا ، گیارہ جولائی کو نیلور کے علاقے تمیر میں لڑکے سے زیادتی اور تشدد کرکے ویڈیو وائرل کی گئی۔
عشمان مرزا کیس کی طرح کا ایک اور کیس منظر عام پر آ گیا۔
— Noorulamin Danish (@Noorulamin000) July 18, 2021
نیلور کے علاقہ میں لڑکے کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر عرصہ دراز تک زیادتی کرنے والے ملزمان وفاقی پولیس کی گرفت سے ہزاروں میل دور ۔۔۔
انسانیت کو شرما دینے والے مناظر دل تھام کے دیکھئے@ICT_Police pic.twitter.com/1qWNc2xnqX
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درندہ صفت افرادلڑکے سے زیادتی کے بعد اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس افسر صرف میٹنگ اور اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے تک محدود ہیں۔ تھانہ نیلور پولیس صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ، مقدمے کے متن کے مطابق عدنان سکنہ کرل نے راولپنڈی کے راستے میں واقع گاؤں تمیر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
آج اسلام آباد کے علاقہ نیلور میں لڑکے کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر عرصہ دراز تک بلیک میل کرنےکا ایک اور مقدمہ درج ہوا ہے یہ معاشرتی اور مذہبی روایات کے انحطاط کا واضح ثبوت اور ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ بھی ہے جو ایسے واقعات پر خاموشی کو ترجیح دیکر مجرموں کو تقویت دیتے رہے ییں۔ pic.twitter.com/A3mVU8uVzd
— Sophia (@SophiaSiddiquii) July 18, 2021
مرکزی ملزم حسنین مقدر کے ہمراہ دیگر ساتھی عدنان ولد ظہور سکنہ کرل، صغیر عرف بلا، سدھیر، عبداللہ بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ایس ایچ او نیلور کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں امید ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ بائی پاس۔۔ بس اورٹریلرمیں تصادم۔۔ 27 افراد جاں بحق