ممتاز بھٹو  کو آج لاڑکانہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

Jul 19, 2021 | 11:17:AM
ممتاز بھٹو  کو آج لاڑکانہ میں سپرد خاک کیا جائے گا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ کے سینئر سیاستدان، سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ ممتاز بھٹو کو آج آبائی شہر لاڑکانہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے، پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔ ان کا شمار سندھ کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا،ممتاز بھٹو کا انتقال 88 سال کی عمر میں کراچی میں ہوا۔ ممتاز بھٹو کی تدفین میرپور بھٹو میں ہوگی۔سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو کے گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے اور دکانیں بند ہیں۔

ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے رشتے دار اور قریبی ساتھی رہے۔ 1967 سے 1988 تک پیپلز پارٹی سے وابستگی رہی، سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے سیاسی جماعت بھی بنائی۔ ممتاز بھٹو نے2017 میں اپنی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 30افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے