مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 2 نوجوان شہید

Jul 19, 2021 | 11:52:AM

 (24 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی رک نہ سکی، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے  چک صادق خان  میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرورمناظر۔۔۔
 

مزیدخبریں