کوروناوائرس سے اب کوئی نہیں مرے گا۔۔ معجزہ نما دوا تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات رنگ لے آئے، متحدہ عرب امارات میں اینٹی وائرل دوا سوتروویمیب کی کووِڈ-19 کے مریضوں پر کلینکی جانچ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 97 فیصد مریض 14 روز میں صحت یاب ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق دوا کی کلینکی جانچ کے لئے جن مریضوں کا انتخاب کیا گیاان میں سے 50 فیصد کی عمریں 50 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔اس کے علاوہ جن افراد کو سوتروویمیب دوا دی گئی ہے،ان میں سے بیشترذیابطیس ، امراض قلب ، سرطان اور موٹاپے ایسے دائمی عوارض کاشکار تھے۔
اس دوا کے استعمال کنندگان کوکووِڈ-19 سے مرنے سے 100 فیصد تک بچایا جاسکتا ہےاور ایسے مریضوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال لے جانے کے واقعات میں 99 فیصد تک کمی واقع ہوئی ۔
یواے ای کی وزارت صحت کے مطابق اس دوا کو 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی استعمال کرایا گیا ہے۔ ابوظبی میں 6175 معمول مریضوں کو یہ دوا استعمال کرائی گئی ہے۔سوتروویمیب برطانیہ کے دواساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلین کی تیارکردہ ہے۔یواے ای میں اس سال جون کے وسط میں اس دوا کی پہلی کھیپ پہنچی تھی اور وہ دنیا میں اس دوا کو وصول کرنے والے چند ایک اولین ممالک میں سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرپھر مہنگا۔۔ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا