(24نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، روپیہ کمزور اور ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 161روپے25 پیسے کی سطح بھی عبور کرگیا .
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 31پیسے مہنگا ہوگیا،جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر161.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ۔ بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی، عدالت نےپنجاب حکومت کو مہلت دیدی