بھارتی خاتون وزیر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے کے خواہش مندوں سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی وزیر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا۔ خاتون منسٹر نے اپنے ساتھ سیلفی کھنچوانے کی فیس 100 روپے مقرر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی وزیر اوشا ٹھاکر نے روز افزوں مہنگائی اور اپنے بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے دل چسپ حل نکالا ہے اور اپنے ساتھ سیلفی بنوانے کے خواہشمندخواتین و حضرات پر سو روپے کی فیس عائد کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلفی کھنچوانے میں ان کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اس لئے یہ پیسے وصول کرنا ان کا حق ہے انہوں نے سیلفی کھنچوانے کی فیس بی جے پی کے صوبائی صدر کو جمع کرانے کے لئے کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی، عدالت نےپنجاب حکومت کو مہلت دیدی