افغان سفیر کی بیٹی کابل نہیں، جرمنی جائے گی، بڑی وجہ سامنے آ گئی؟

Jul 19, 2021 | 15:03:PM

   (24نیوز)افغان سفیر کی بیٹی نے جرمنی  میں پناہ گزین  نکلی، افغانستان کی بجائے جرمنی براستہ ترکی واپس جائے گی۔

 تفصیلات  مطابق افغان سفیر کی بیٹی جس کے مشتبہ بیان نے دوملکوں کے درمیان انتہائی حساس موقع پر کشیدگی پیدا کردی ہے جرمنی سے اپنی فیملی کے پاس آئی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اب اسلام آباد سے  کابل نہیں جانا چاہتی وہ اس کی بجائے ترکی جائے گی جہاں سے جرمنی روانہ ہوگی۔

 واضح رہے جرمنی میں بھارتی جاسوسی ادارہ را عرصہ دراز سے متحرک ہے اور 2019 میں فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے دو بھارتی شہریوں کو جاسوسی  کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ پچاس سالہ من موہن ایس اور ان کی اکاون سالہ اہلیہ کنول جیت پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیریوں اور سکھوں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور انہیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (RAW) کو مہیا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون وزیر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا

مزیدخبریں