(24 نیوز ) افغان سفیر کی بیٹی سیلسلہ علی خیل کو راولپنڈی سے اسلام آبادلانے والی چوتھی ٹیکسی کابھی پتہ چل گیا۔پولیس نے ٹیکسی قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری۔
تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کے حوالے سے پولیس کو مزید شواہد مل گئے ہیں جبکہ اغوا کے معاملے کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ افغان سفیر کی صاحبزادی نے جرمنی میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے اوروہ جرمنی سے اپنی فیملی کے پاس ملنے آئی تھی۔
واضح رہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اب اسلام آباد سے کابل نہیں جانا چاہتی وہ اس کی بجائے ترکی جائے گی جہاں سے جرمنی روانہ ہوگی۔ جرمنی میں بھارتی جاسوسی ادارہ را عرصہ دراز سے متحرک ہے اور 2019 میں فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے دو بھارتی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ پچاس سالہ من موہن ایس اور ان کی اکاون سالہ اہلیہ کنول جیت پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیریوں اور سکھوں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور انہیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (RAW) کو مہیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ۔۔ وجہ کیا بنی؟