بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی سوتیلی بیٹی سمیرا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پہلے بچے کی ماں بننے والی اداکارہ دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں دیا مرزا اور سمیرا کو معروف گلوکار جسٹن ویلنگٹن کے گانے ’ایکو ایکو مائی بیسٹ فرینڈ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں اور ساتھی بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔اداکارہ کی اب تک اس ویڈیو کو 1لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے مسائل کے حل کیلئے جاری مشن کے لئے عالمی ادارے نے دیا مرزا کو ہندوستان میں اپنا سفیر مقررکیا تھا۔